ہم سب الله کے علم میں ہیں .. Wahdul Ul Wajood

 ہم سب الله کے علم میں ہیں ..  

حقیقت صرف الله ہے .. 

ہم سب اس کے علم میں ایک ظہور ہیں بس 

ہماری ماہیت تبدیل ہوتی ہے منازل تبدیل  ہو سکتی ہیں 

 کائنات ہو .. جنت ہو یا جہنم ہو 

سب اسی کے علم میں وقوع پذیر ہے 


اسی کو وحدت الوجود کہتے ہیں 

اب اس کے علم میں ہماری جداگانہ شخصیت ہے بھی تو 

درحقیقت ہے تو اس کے علم میں ہی !


یہ خواص کی باتیں ہیں .. 


الله کا علم بھی الله ہی کی مخلوق ہے .. 

 اسی الله نے اپنے علم کو پیدا کیا ہے 

الله چاہے تو ساری کائنات کا علم بدل دے 

الیکٹران پروٹون کو حکم دے اب تم نے کاؤنٹر کلاک وائس چلنا 

ہے تو ہک مشت سارا علم بدل جاۓ ساری کائنات کی ماہیت 

تبدیل ہو کر رہ جاۓ .

کچھ ہے جو اللہ کی قدرت سے باہر ہے ؟؟

کچھ ہو سکتا ہے جو اس کے علم سے آزاد ہو سکتا ہے ؟


کل جب الله "کن" کی طاقت جنتیوں کو بخشے گا تو  کیا 

الله کی طاقت کم ہو جاۓ گی ؟؟ جب مخلوق بھی خالق کی تارہا 

"کن" کی طاقت سے ایسی کروڑوں کائناتیں ، جنتیں وجود 

میں لانا شرو کر دے گی تو کیا الله کی خدائی میں کوئی کمی آجانی ہے ؟


نہیں ہر گز نہیں.. کیوں کے مخلوق کا "کن" حاصل کربھی لیں تو بھی 

الله کے علم کے اندر ہو گا ..  


اب اندازہ کر لیں .. کیا یہ ساری باتیں عوام میں ہو سکتی ہیں ؟؟؟

یا ہو سکتی تھیں ؟

ہاں جیسے جیسے سائنس ترقی کر رہی ہے .. 

متوازی کائناتیں ، ٹائم ٹریول ،سٹرنگ  تھیوری ، 

 وغیرہ عوام کی سمھج میں  آ رہے ہیں 

تو شاید امید ہے قرآن کے اسرار و رموز اور کھلیں .. شاید 

صوفیہ وقت سے پہلے جلدی کرتے ہیں !


اہلحدیث کا الله کو عرش پر بٹھانا (مستاوا) کرنا اور مخلوق کے وجود  کو خالق سے الگ کرنا بھی ٹھیک ..   

اور صوفیہ کا خالق کو مخلوق سے جدا نہ کرنا بھی ٹھیک . 

وہ خالق ہی کیا جو مخلوق کی سمھج ا جاۓ !


صحابہ ان بحثوں میں نہیں پڑے .. انھیں جہاد اقدامی سے سروکار تھا ..

"اور لڑو ان سے یہاں تک کے فتنہ باقی نہ رہے اور سارا کا سارا دین صرف الله ہی کا ہو جاۓ "(القرآن)

اصل کام سے تو سب شیطانو کو چڑ ہے ..  لڑ رہے ہیں بلاوجہ !



Relevant Video



Sources:

1. https://www.youtube.com/watch?v=pxXS2CQ-_XQ

2. https://www.youtube.com/watch?v=gRntHHDoAiU

3. https://www.youtube.com/watch?v=rJ-1L2w8f40

 



Comments