Tribute to Imam hussain aleh slaam - dated 29th Aug 2020





 آج کی بھوکی ننگی انسانیت ، حسینی شعور کو پاۓ بغیر، باطل کا مقابلہ نہیں کر سکتی 

اس شعور کے بغیر نسلیں غلام ہو جاتی ہیں  عقلیں تباہ  ہو جاتی ہیں 


عشق رسول (ص) کی انتہا ہے حسین - 

میرے دل کی ہر دھڑکن ہے حسین -

وفاؤں کی انتہا ہے وفاے حسین -

میرے نبی کے دل کا درد ہے حسین - 

اعمال ہوں گے میرے اگے نہ میرے پیچھے 

چومتے چومتے آؤں گا الہی بس میں  نام  حسین 

تو ہم سے ہمارے وجود مانگ لیتا یا رب ہم نہ روتے 

بس سینہ رسول کو ملی رہتی  راحت  قاسم  و حسن و  حسین 


از قلم عمار صدیقی 


کل جب یزید پلید کہتا تھا


١- میں مسلمانو کا خلیفہ ہوں ( میری ووٹ چوری کو نظر انداز کرو)
٢ -جو مسلمان ریاست کے خلاف بغاوت کرے گا میں اسے کچل دوں گا
(بظاھر اچھی بات تھی مگر مقصد کلمہ حق بلند کرنے والوں کو دبانا تھا )
٣- شام کے شاہی محلات سے ہی اب حکومت ممکن ہے، یہ درویش صرفت مسجد مدرسے کی روٹی کھانے والے کیا جانیں امور حکومت کیسے چلا کرتے ہیں !
٤- مسلمانو کو "اسلامی وحدت و ریاست" کے نام پر دباتا تھا اور خود خلاف شریعت کام کرتا تھا، شراب نوشی ، سونا اور ریشم اور درندو کی کھالیں حلال قرار رکھیں تھیں.

تو کیا آج کے یزید کچھ اور کہتے ہیں ؟




یزید پلید مر گیا جہنم واصل . مگر اپ سوچیں وہ ظالم جنہوں نے آل رسول (ص) کو نہیں بخشا وہ کتنے سفاک ہو گے .. اگر وہ آج ہوتے تو کیا عام مسلمانو کو چھوڑتے ؟ ان کے شہر کھا جاتے ؟ انہیں بھوک و پیاس و غربت سے مارتے ! ان کی گردنو پر سوار ہوتے ! ان کی حق حلال کمائی لوٹ لوٹ کر فوجی چھاونیاں بناتے اپنے محلات سجاتے !.. یہ ظالم یزدی پلیدی آج بھی موجود ہیں -

آج بھی یہ یزیدی پلیدی خود کو عقل مند اور اہل الله کو فسادی دقیانوسی کہتے ہیں
آج بھی یہ یزیدی پلیدی نہ اہل بیت کے ہیں نہ اسلام کا ہیں.. یہ صرف اپنے محلات اپنی عیاشیوں اپنی آسائشوں کے ہیں .. آج بھی "حکومت" اور "ملت" کے نام پر یہ استحصال کرتے ہیں .. اپنے مخالفین کو ملک و قوم کا مخالف بتاتے ہیں .. کہیں سے بھی اہل علم و تقویٰ کو سیاست و ریاست کے معملات میں گھسنے نہیں دیتے . "خلافت منہاج نبوت" کو یہ پورانے زمانے کے خیالات بتاتے ہیں .. نظم جدید کو اپنا شعار بنا کر بھی خود اپنے فسق و فجور کی وجہ سے دنیا و آخرت میں رسوا زمانہ ہیں !

ان کو پہچانیں ! یہ یزیدی پلیدی آج بھی موجودد ہیں ..
آج بھی یہ کسی بھی الله والے کا سر کاٹنے کے لیے کمر بستہ ہیں !




حسین کو کیا کہ کہ شہید کیا گیا تھا ؟

"یہ اسلامی حکومت کے باغی ہیں .. یہ اسلام کے نام پر فساد کرنا چاہتے ہیں .. یہ ملووکیت کی جگہہ شریعت (پاکباز اہل علم و تقویٰ رہبروں کی مشاورت شوریٰ) کا نظام لانا چاہتے ہیں یہ موروثی بادشاہتوں کے خلاف ہیں .. یہ بدعتوں کے خلاف ہیں .. یہ بادشاہی محلات کی جگہہ مسجد و مدارس کو قیادت کا تاج دینا چاہتے ہیں "



غم و فکر حسین سے نہ آشنائی کی جہالت سے لے کر ..
غلو و شرکیہ نظریات کی جہالت تک کے بیچ میں ہے ..
حسینی فکر پر خلافت فلمنہاج نبوت کا قیام ..
اس کی راہ میں دونوں طبقے حائل ہوں گے ..
نہ آشنا جاہل .. اور غلو کے جاہل !





Comments