One God or many God ?

 

کیا ہزاروں سالوں کی سائنس و تحقیق سے کوئی ایک اشارہ بھی ملا ہے جس سے معلوم ہوتا ہو مخلوقات (سورج چاند انسان حیوان درخت ستارے کہکشاں) وغیرہ کی بنیاد ایک نہیں ہے - کیا کائنات کی ہر چیز بالاخر بنیادی ایلیمنٹس یعنی ہائیڈروجن ایٹم .. اور اندر جائیں تو الیکٹران پروٹون نکلیاس .. اور اندر جائیں تو سٹرنگز) پر ہی مشتمل نہیں ہوتیں ؟
ہر چیز کا ماخذ (مادی طور پر بھی) کیا ایک نہیں نکلتا ؟ کیا ساری کانت ایک ہی تھیوری سے واضح نہیں ہوتی ؟ چاہے کوانٹم میکینکس ہو یا سٹرنگز تھیوری ؟

الغرض کیا کائنات کا ماخذ ایک ہی نہیں نکلتا ؟ تو پھر کس بنیاد پر ایک سے زیادہ خالق (بتوں ، ٹرینیٹی، ) وغیرہ پر یقین کیا جاسکتا ہے ؟ اگر خالق زیادہ ہوتے تو مخلوق کی اصل بھی مختلف النوع ہوتی اور ان میں تضاد ہوتا !

از قلم عمار صدیقی

Reference:
Surah Ar-Raaad


Comments